عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سلمان اکرم راجا کی 30 منٹ طویل ملاقات

اسلام آباد میں اہم ملاقات

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑیاں حادثے کا شکار

سپریم کورٹ میں ملاقات کا سلسلہ

اس معاملے میں سلمان اکرم راجا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سردار لطیف کھوسہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے بعد اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ پینٹس نے 3 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کر کے تاریخ رقم کر دی!

چیف جسٹس سے گفتگو

سلمان اکرم راجا اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی، جس میں پی ٹی آئی رہنما نے اپنے تحفظات رکھے۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بات آپریشن اور اڈیالہ سے پمز لانے تک پہنچ گئی اور بتایا تک نہیں گیا، پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں۔

انسانی حقوق کی پامالی

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، اور بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن تک جھوٹ بولتے رہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ہماری ریڈ لائن ہے، رجسٹرار کو کہہ دیا کہ ہمارے تحفظات چیف جسٹس تک پہنچا دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...