علی ترین پھر پی ایس یل میں ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند، بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ
ملتان سلطانز کے سابق مالک کی واپسی کی خواہش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین پھر ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر صدر بننے کا دعویٰ
بولی میں شمولیت
جیو نیوز کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل ٹیم ملتان کے حقوق کی بولی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کی بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، محمد رضوان کی میڈیا سے گفتگو
پچھلا فیصلہ
علی ترین نے اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا اور وہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی۔ کوہاٹ برانچ لائن: ایک تاریخی ریلوے لائن
مستقبل کے ارادے
علی ترین نے نئی ٹیموں کی بڈنگ سے دستبردار ہونے پر کہا تھا کہ دوبارہ پی ایس ایل آئے تو جنوبی پنجاب کیلئے آئیں گے۔
نیلامی کی تاریخ متوقع
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔








