آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منسٹریل کیڈر کے 45 افسران کی ترقی کے اعزاز میں تقریب
تقریب کا انعقاد
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منسٹریل کیڈر کے 45 افسران کی ترقی کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرفورس کے زیر زمین مرکز سے حملوں کی کمانڈ: ایران پر اسرائیلی حملوں کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
ترقی پانے والے افسران کی مبارکباد
آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے 7 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 8 پرائیویٹ سیکرٹریز، 6 آفس سپرنٹنڈنٹس اور 24 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں محنت اور تندہی سے ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شہناز گل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سافٹ ویئرز ایپس، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں۔ منسٹریل سٹاف کسی بھی ادارے کے انتظامی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
تقریب میں شرکت
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








