عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کوپاکستانی دریاؤں پرقائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا
عالمی ثالثی عدالت کا حکم
ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا اور پہلی اذان جنرل حافظ عاصم منیر دیں گے: پلوشہ خان
ریکارڈ جمع کرانے کی تاریخ
ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بھارت 9 فروری 2026 تک بگلیہار اورکشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ طور پر وجہ بتانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اب حکومت خود آپ کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجے گی، ویزہ سے لے کر ٹکٹ تک کا خرچہ حکومت کرے گی، اپلائی کرنے کا آسان طریقہ
پونڈیج لاگ بکس کی اہمیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عدالت نے کہا کہ پونڈیج لاگ بکس کیس کے لیے براہِ راست متعلق اور اہم ہیں، یہ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ قابلِ اجازت پونڈیج کے تعین میں مدد دیتے ہیں۔ عبوری ریلیف دینے کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ کو عبوری اقدامات دینے کا اختیار حاصل نہیں۔ پاکستان 2 فروری 2026 تک یہ واضح کرے کہ وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم
کیس کی سماعت کی تاریخ
عدالت کے مطابق کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کا نیا بیان سامنے آیا
پاکستانی وفد کی روانگی
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد کل دی ہیگ روانہ ہوگا، وفد میں پاکستان کے انڈس واٹرز کمشنر سید مہر علی شاہ شامل ہوں گے جبکہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان کی بین الاقوامی قانونی ٹیم بھی وفد کا حصہ ہوگی۔
پاکستان کا مؤقف
پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا ہے۔








