سونے کی قیمت میں تاریخی گراوٹ، دو دن میں 61 ہزار روپے فی تولہ کمی
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل دوسرے روز گراوٹ کے بعد دو دن میں سونا مجموعی طور پر 61 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے” سینئر صحافی رضوان رضی کا دعویٰ
آج کی قیمتیں
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 25 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا آج 21 ہزار 862 روپے سستا ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے مقرر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رلا دیا، ویڈیو وائرل
دو دن میں مجموعی کمی
دو دن میں دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 52 ہزار 297 روپے کی کمی آ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 255 ڈالر سستا ہو کر 4895 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ چاندی 2063 روپے فی تولہ سستی ہونے کے بعد 9006 روپے فی تولہ پر آ گئی۔








