سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورکمانڈر لاہور کا UMT کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
سیکیورٹی فورسز کی تعریف
سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
دہشت گرد نیٹ ورک کی شکست
’’جنگ‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعريف
ترجمان کے مطابق انہوں نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے。








