وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
اہم ہدایات برائے سی ایس ایس 2026 کے امیدواران
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
امتحانات کی تاریخ
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔ کمیشن نے تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں، کیونکہ میعاد ختم شدہ شناختی دستاویزات کے ساتھ امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں کہ حکومت کتنے دن شہر کو بند رکھتی ہے، رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن
امتحانی مرکز میں موجودگی
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امیدوار امتحان کے دن شناخت اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کم از کم 50 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں، جبکہ تاخیر سے آنے والوں کو ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا: وقاص اکرم
پابندیاں اور ہدایات
ایف پی ایس سی نے امتحانی ہال میں اضافی مواد، نوٹس، سٹینسلز یا غیر متعلقہ اشیا لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور صرف منظور شدہ اشیا ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔
تادیبی کارروائی
کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں امتحان کے لیے نااہلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔








