دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں، سہیل آفریدی
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور، اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کم بارشیں، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا
دہشتگردی کی مذمت
اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔ دہشتگردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف کارکردگی رپورٹ جاری، رواں سال کتنے ہزار ملزمان گرفتار کیے گئے؟ جانیے
ملکی چیلنج کے خلاف جنگ
وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کو کتنے لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، چیئرمین پاشانے قائمہ کمیٹی میں اعدادوشمار شیئر کردیئے
پی ٹی آئی چیئرمین کا رد عمل
دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شہید جوانوں کے لیے دعا
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے جنت میں بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔








