مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا

گرین پنجاب ایپ کا اجرا
لاہور (ویب ڈیسک) گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے اگر کوئی سرمایہ کار آئے گا تو وہ کیا دیکھے گا۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو “اہم مشورہ” دیدیا
انٹرن شپ پروگرام کی تفصیلات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئے اقدامات کرکے خوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپے کیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ مریم اورنگزیب اور ٹیم کو مبارکباد نہ دینا زیادتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پختون شہریوں کی نسلی بنیادوں پر گرفتاری کا الزام، پولیس کی جانب سے تردید
ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا
مریم نواز نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نے ماحولیات کے محکمے کو فعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی
شخصی تجربات
انھوں نے کہا کہ میں جیل کی ڈیڈ سیل میں رہی ہوں رہائی کے بعد زیادہ وقت گھر کے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ماحولیاتی چیلنجز پر توجہ دینی ہے۔
نوازشریف کے وعدے
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جو سڑک بنے گی اس کے اطراف درخت لگائیں گے اسموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔