پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار عمر عالم نے دوران پرواز جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی، ویڈیو وائرل
درخواست کے تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ اس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمعہ کے روز ایڈووکیٹ حامد خان کی لاہور میں فیملی مصروفیت ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کل جمعہ کو سماعت کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاڑا چنار کی سڑک پر حملوں کی وجوہات کیا ہیں؟
عدم دستیابی کی وضاحت
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ حامد خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔ مخالف وکلا کو بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالتی سماعت کا پس منظر
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک نے کل جمعہ کو اس کیس کی سماعت کرنی ہے۔ یاد رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کا فیصلہ سنایا تھا۔