ایرانی حملے میں کتنے اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے؟ مشیر انقلابی گارڈز بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری کا بڑا دعویٰ

ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہداف پر حالیہ جوابی میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر اور عہدیداروں کو مبارکباد

ایرانی انقلابی گارڈز کا بیان

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کئے ان میں سے 90 فیصد نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ابراہیم جباری نے کہا کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کا استعمال

انہوں نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر حملوں کے ذریعے 90 فیصد میزائل نشانے پر لگے تھے، جسے اسرائیل اور امریکا کے لئے سب سے بڑا سرپرائز قرار دیا گیا۔

ایرانی میزائلوں کا ہدف

واضح رہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے، جس میں اسرائیل کی تین ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران کی القدس فورس نے اسرائیل پر حملے میں 90 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ کر دیے گئے تھے اور کچھ میزائل اسرائیل کی حدود میں گرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...