مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل
معطلی کا حکم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد حکومت کے خاتمے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم ترین بیان آگیا
چیف جسٹس کا فیصلہ
چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی
انکوائری کی تشکیل
چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔ سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔
ہائی کورٹ کی طلبی
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔








