امتحانی فارم پر طالبعلم نے والد اور والدہ کی جگہ کس کا نام لکھ دیا؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل ہو جائے
طالبعلم کی دلچسپ حرکت
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے امتحانی فارم پر اپنے والدین کے ناموں کی جگہ ’عمران ہاشمی اور سنی لیون‘ کا نام لکھ کر جمع کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب
طالبعلم کی شناخت
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والے طالبعلم کی شناخت کندن کے نام سے ہوئی ہے جس نے گریجویشن کے امتحانی فارم میں والد کے خانے میں عمران ہاشمی اور والدہ کے خانے میں سنی لیون لکھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل
مذکورہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس کے بعد وہ امتحانی فارم بھی منظر عام پر آگیا جس میں طالبعلم نے حقیقی والدین کا تذکر نہیں کیا۔ بہار کے مظفر پور میں دھنراج بھگت ڈگری کالج کے طالب علم کندن نے 2017 سے 2020 تک بیچلر آف آرٹس (آنرز) مکمل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے خود غائب ہونے والے! : امیر مقام
سنی لیون کا پس منظر
واضح رہے کہ سنی لیون بالغ فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ اگرچہ، انہوں نے بالغ فلموں میں کام کرنا ترک کردیا۔ اب بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کررہی ہیں لیکن انہیں شکایت ہے کہ انہیں صرف بولڈ سین یا آئٹم گانے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جبکہ سنجیدہ اداکاروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا۔
پچھلا واقعہ
اس سے قبل اسی طرح کا ایک واقعہ رواں سال فروری میں سامنے آیا تھا جب اتر پردیش پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے امتحان کے لیے ایک وائرل ایڈمٹ کارڈ میں بطور امیدوار ان کی تصویر کے ساتھ ”سنی لیون“ کا نام درج تھا۔
جس کے بعد معاملے کی انکوائری بھی ہوئی۔ جہاں اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ نے تصدیق کی کہ ایڈمٹ کارڈ جعلی تھا۔ ایک امیدوار نے درخواست کے عمل کے دوران غلط تصاویر اپ لوڈ کی تھیں جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہو گیا۔