انگلینڈ کیخلاف جاری میچ کے دوران پاکستان کا اہم کھلاڑی بیمار ہو گیا
ابرار احمد بخار میں مبتلا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کھلاڑی کی کارکردگی
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے لیکن چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں نہیں آئے۔ ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں پر ویزہ پابندیاں، لیکن امارات میں بھارتی شہریوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ یقین نہ آئے
میچ کی موجودہ صورتحال
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے، پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے تھے۔
پاکستان کی پہلی اننگز
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔








