حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پریس کانفرنس
پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے، سب مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اجلاس کی بنیاد
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن ممبران کا مشترکہ اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا جواب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے اچھا جواب دیا ہے، سب مل کر متفقہ طور پر اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج پشاور پہنچ کر وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نجکاری کیلئے پی آئی اے،سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کی فہرست فائنل
سپیشل کمیٹی کا قیام
ادھر خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع خیبر میں امن و امان کے معاملہ پر خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے، خصوصی کمیٹی کی تحریک صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا.
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر آستانہ پہنچ گئے
پی ٹی ایم کی سرگرمیاں
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کا بیان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔








