کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ
ڈاکوں کا مسافر کوچ پر حملہ
کشمور (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر کوچ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں اپنی طلاق پر نا خوش ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 35 افراد ہلاک
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق شکارپور کے ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔ مسافر کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
پولیس کا رد عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو خانپور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا، سلیم خان
مسافروں کا احتجاج
مسافر کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی، واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
پولیس کی خاموشی پر تشویش
مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے مگر پولیس کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔
سیکیورٹی کی بہتری کے اقدامات
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔