بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
دوبارہ پولنگ کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، پندرہ امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا لیکن ٹربیونل میں پیش صرف 4 نے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار، این او سی جاری
عدالت کا فیصلہ
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کردیا اور حکم امتناع دیتے ہوئے علی جتک کو بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ نے علی مدد جٹک کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
الیکشن ٹریبونل کا پس منظر
واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علما اسلام کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا۔