اسلام آباد خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار
خودکش حملے کی تازہ ترین خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کار قانون کی گرفت میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اب سڑک پہ روک کر آپ کا چالان نہیں کیا جائے گا، 5 دفعہ چالان ہوا تو 1 لاکھ جرمانہ ہوگا، گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی
تحقیقات میں پیشرفت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکُش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور زہر دلوایا گیا، آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل ہے، فیصل رضا عابدی
آپریشن کی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے۔ ان آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 64 ارکان کی تعداد مکمل، سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری
ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکُش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واقعے کی شدت
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں。








