لاہور ہائیکورٹ کا علیحدگی کے بعد بچوں کے سالانہ خرچے میں 10فیصد اضافہ شامل کرنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں بیوی علیحدگی کے بعد بچوں کے خرچے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے فوری بات چیت شروع کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
عدالت کا حکم
سما ٹی وی کے مطابق عدالت نے علیحدگی کے بعد بچوں کے سالانہ خرچے میں 10 فیصد اضافہ شامل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فیصلے کی کاپی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن اور فیملی ججز کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔ اسی طرح، عدالت نے فیصلے کی کاپی سیکرٹری قانون پنجاب کو بھی بھجوانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے بغیرراشن کارڈ 10ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے
فیصلے کی اہمیت
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پسماندہ طبقات کے بنیادی مفادات کا تحفظ آئینی ذمہ داری ہے۔ بچوں کی کفالت زندگی کا لازمی حصہ ہے، اور ریاست کو خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کسی خاص بندوبست سے نہیں روکا گیا۔
درخواست گزار
یاد رہے کہ درخواست گزار صبا گل نے بچوں کے خرچے میں 10 فیصد اضافے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔








