کل ہم یوم سیاہ اور یوم سوگ منائیں گے، اس کے بعد اگلے ہفتے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
یوم سیاہ اور یوم سوگ کی کال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کل ہم یوم سیاہ اور یوم سوگ منائیں گے، اس کے بعد اگلے ہفتے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ کل جنازے ملک کے طول و عرض میں گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی
پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو
پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسلکوں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں، یہ شعیہ سنی کو لڑوانا چاہتے ہیں۔ ہم سب یہاں اکٹھے ہیں ہم پاکستان بنانے والے ہیں۔ ابھی حملہ ہوا ہے لیکن حکومت نے کسی بھی قسم کی امداد کا اعلان نہیں کیا، یہ حکمران بہرے ہو چکے ہیں۔ یہ ہماری لاشوں پر جشن منا رہے ہیں، یہ کس بات کا جشن منا رہے ہیں؟ ان کو کس بات کی خوشیاں چڑھی ہوئی ہیں؟ کیا یہ خوشیاں اس لیے ہیں کیونکہ غریبوں کے بچے مر رہے ہیں؟ جب سے ہوش سنبھالی ہے غریبوں کو مرتے دیکھا ہے، کبھی قاتلوں کو سزا ملتے نہیں دیکھا۔
پاکستان میں پیدا ہونے کی سزا
علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونا جرم بن گیا ہے۔ جو بھی پاکستان میں پیدا ہو رہا ہے اسے سزا دی جا رہی ہے کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم یہاں پیدا ہوئے۔ دو اور دو چار کی طرح واضح ہے کہ حکومت حکمرانی کا فلسفہ بھول چکی ہے، انسانی جان اور مال کی حفاظت کرنا حکومت پر فرض ہے، جس میں وہ ناکام ہو چکی ہے۔
کل ہم یوم سیاہ اور یوم سوگ منائیں گے، اس کے بعد اگلے ہفتے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دیں گے۔ کل جنازے ملک کے طول و عرض میں گئے ہیں۔ pic.twitter.com/2IZRrB93WZ
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) February 7, 2026








