پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا ، خواجہ آصف
ترجمان پی سی بی کا بیان
ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہا ہے، وقت بتائے گا کہ کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کے اس دعوے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ورلڈ کپ کے لیے اب پوری طرح تیار ہیں، ٹرائی نیشن سیریز جیت کر کپتان سلمان آغا کا بیان
بھارتی میڈیا کی کہانیاں
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسبِ معمول بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ تھوڑا سا صبر اور وقت سب کچھ واضح کر دے گا کہ دروازہ کھٹکھٹانے کون گیا تھا اور کون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 20 دن کی لڑائی کے بعد ہم جیت رہے ہیں اور ایران کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، بین الاقوامی میڈیا کے سامنے آ کر نیتن یاہو کیا بیان
وکرانت گپتا کا دعویٰ
واضح رہے کہ بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی نے اب آئی سی سی کی جانب سے اپنی سرکاری خط و کتابت کے جواب کے بعد بھارت۔پاکستان ورلڈ کپ میچ کے معاملے پر بات چیت کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا ہے۔
پی سی بی کا موقف
پی سی بی نے ابتدا میں آئی سی سی کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ اس میچ سے دستبردار ہو رہا ہے اور اس فیصلے کے لیے "فورس میجر" کا حوالہ دیا تھا، جس کے ساتھ حکومتِ پاکستان کا ایک ٹوئٹ بھی منسلک کیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں آئی سی سی نے پی سی بی کو لکھا کہ وہ واضح کرے کہ "فورس میجر" کے تحت کن عوامل کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اور ساتھ ہی پی سی بی کو ممکنہ قانونی نتائج اور ان پابندیوں سے بھی آگاہ کیا جو آئی سی سی اس پر عائد کر سکتا ہے۔ بعد ازاں پی سی بی نے اس معاملے کو "حل" کرنے کے لیے بات چیت کے مقصد سے دوبارہ آئی سی سی سے رجوع کیا ہے.








