ترلائی کلاں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، افغانی داعش ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار
اسلام آباد میں خودکش حملے کی تحقیقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترلائی کلاں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، افغانی داعش ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فراڈ کیس؛ لاہور ہائیکورٹ ملزم کو پیش نہ کرنے پر برہم، چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو طلب کرلیا
گرفتاریوں کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق تکنیکی، انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور اور نوشہرہ میں مربوط کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں خودکش حملے کے 4 سہولت کاروں کے ساتھ افغان داعش ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت جاری ہے، پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اپنے مؤقف پر قائم ہے، محسن نقوی
وزارت داخلہ کا بیان
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی داعش نے افغانستان میں کی۔ افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گردی کا گٹھ جوڑ علاقائی امن کے لیے بدستور سنگین خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان
سیکیورٹی فورسز کی مہم
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔
اسلام آباد دھماکے کا خمیازہ
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ کے اندر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔








