بلاشبہ انسان میں اگر لگن، جذبہ، دوراندیشی، خلوص، چاہت، ایثار، قربانی جیسے جذبوں کو اپنانے کی صلاحیت موجود ہو تو وہ بغیر دنیا میں نام پیدا کر سکتا ہے۔

مصنف: رانا امیر احمد خاں

ورکشاپ کی تفصیلات

قسط: 300
ایک روزہ ورکشاپ لاہور زیر اہتمام دی سینٹر فار چینج کراچی

شرکت کرنے والے دوست کا پیغام

فیصل آباد سے سٹیزن کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن ہمارے دوست محمد سلیم چوہدری، ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد سے لکھتے ہیں: چند روز پہلے مجھے آپ کی تنظیم "دی سینٹر فار چینج" کی طرف سے منعقدہ یک روزہ ورکشاپ بمقام نجی ہوٹل لاہور میں بوساطت سٹیزن کونسل آف پاکستان لاہور شریک ہونے کا موقع ملا۔ آرام دہ ماحول کے علاوہ آپ کے پْرمغز لیکچر اور موضوع پر سیرحاصل گفتگو نے زندگی اور جینے کے مقصد کو اْجاگر کر دیا۔

ورکشاپ کی اہمیت

بیشک موجودہ معاشرہ کی فلاح و بہبود کے لیے نہ صرف درپیش معاشی، معاشرتی، دینی، تعلیمی، صنعتی اور نفسیاتی مسائل سے آگاہی ضروری ہے بلکہ ان پر قابو پانے کیلئے قابلِ عمل حکمتِ عملی اپنانے کے ادراک کا ہونا بھی ضروری ہے۔ یہی وہ مرکزی نکتہ تھا جو آپ نے ورکشاپ کے دوران شرکاء مجلس سے "شیئر" کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

کامیابی کے عناصر

بلاشبہ انسان میں اگر لگن، جذبہ، دْوراندیشی، خلوص، چاہت، ایثار، قربانی جیسے جذبوں کو اپنانے کی صلاحیت موجود ہو تو وہ بغیر دولت، تعلیم، طاقت، اختیار اور خاندانی پس منظر…دنیا میں نام پیدا کر سکتا ہے۔ کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ ایک متوازن خوشحال ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل میں ممد و معاون بن سکتا ہے۔

تعلیم کی اہمیت

میرے خیال میں ملک کے ہر شہری کو اگر یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے ذریعہ تعلیم و تربیت، نشوونما اور شخصیت اْبھارنے کے مواقع میسر آ جائیں تو نہ صرف وہ خود اور اپنے خاندان کے لیے خوشیوں کے حصول کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ملکی تعمیر و ترقی کے عمل میں بھی خوداعتمادی اور خودانحصاری جیسے جذبوں کے فروغ کا باعث بن سکتا ہے۔

قوم کی ترقی

یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ قومیں جو پسماندگی اور مشکلات سے سبق سیکھ کر طاقت ور اور خوشحال بننے کی صلاحیت سے بہرہ ور نہیں ہوتیں وہ دنیا میں کبھی بھی اپنی منزل حاصل نہیں کر سکتیں۔

تبدیلی کی ضرورت

اگر پاکستانی معاشرہ کو خوشحال، عدل و انصاف اور امن و امان کا گہوارہ بنانا ہے تو سب سے پہلے وطن کے ہر فرد کے دامن کو خوشیوں سے بھرنا ضروری ہے۔ مایوسیوں کے گہرے بادلوں میں گھرے ہوئے معاشرہ میں صحت مند تبدیلی لانے کے لیے "دی سینٹر فار چینج" کی مذکورہ کاوش یقینا قابل ستائش و تحسین ہے، NGOs کے لیے بالخصوص اور سول سوسائٹی کے لیے بالعموم نہ صرف مشعلِ راہ ہے بلکہ قابلِ تقلید بھی۔

سیمینار کی تفصیلات

II…/21 مارچ 2012ء سیمینار منعقدہ بالاِشتراک سنٹر فار چینج کراچی بمقام ہمدرد فاؤنڈیشن ہال برموضوع: "پاکستان کی تعمیر و تشکیل نو" (رپورٹ مرتبہ ایڈووکیٹ ظفر علی راجا سیکرٹری جنرل سٹیزن کونسل پاکستان)

سیمینار ہذا سے خطاب کرنے والوں میں مہمان خصوصی سید فراست علی، ایئر مارشل خورشید انور، پروفیسر جمیل نجم، سکواڈرن لیڈر فاروق حیات، چوہدری محمد اکرام، مسز شاہینہ، آغا نوروز، پروفیسر مشکور صدیقی، جنرل راحت لطیف، انیس شہزاد، ڈاکٹر محمد شریف نظامی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ مقررین کی تقاریر کا خلاصہ درج ذیل ہے:

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...