ایران کا معاملہ، نیتن یاہو بدھ کو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بدھ کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں ایران کے ساتھ جاری اور ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے ہفتے کو اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تقرری و تبادلوں کے منتظر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

بیان کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا ایک اور دور حال ہی میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا ہے۔ ان مذاکرات میں دونوں فریقوں نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل قریب میں مزید بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں ہے جو جرم کرتا ہے انجام کو پہنچتا ہے، طلال چودھری

ایران کی جانب سے موقف

ایران کی جانب سے مذاکرات سے آگاہ کیے گئے ایک علاقائی سفارتکار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ تہران نے امریکی فریق کے سامنے یورینیم افزودگی کے اپنے “حق” پر اصرار کیا ہے۔ سفارتکار کے مطابق مذاکرات میں ایران کے میزائل پروگرام پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

ایرانی حکام پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنے میزائل پروگرام کو، جو مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑے ذخائر میں شمار ہوتا ہے، کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ جوہری معاہدے میں اس کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

نیتن یاہو کا مؤقف

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کا ماننا ہے کہ ایران سے ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں اور خطے میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کے خاتمے کو لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...