رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑائی تو۔۔۔ ! آئی جی آپریشنز نے خبردار کر دیا
بسنت کے حوالے سے ڈی آئی جی کی تنبیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بسنت کے حوالے سے خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آتشزدگی کا خدشہ، ہونڈا نے اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالیں
پتنگ بازی پر پابندی
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بھارتی کمپنی کا خالی آئل ٹینکر چین جانے والے تیل سے بھرے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ
مانیٹرنگ اور قانونی کارروائی
ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 1700 سے زائد مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے مشہور ترین گلوکار بریٹ جیمز فیملی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک
پولیس کی ہدایات
انہوں نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
بسنت کا تہوار
واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک منایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے جس کے مطابق صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔








