بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر بات کرنے کے لیے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان پہنچ گئے۔
آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کا پاکستان دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر گفتگو کرنے کیلئے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی پاکستان پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کے بعد عمران خواجہ کا بھی لاہور آنا اہمیت کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کا اعلان
استقبالی تقریب
لاہور ایئرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا خیرمقدم کیا۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے تاکہ پاکستان کے بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بات چیت کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا
بنگلہ دیش کی تشویش
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کے لیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے بعد آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
پاکستان کا موقف
بعد ازاں، پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔








