داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی سفارش
ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹری، تین بچوں کی ماں سے شادی نہ ہونے پر نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دی
سینیٹ کمیٹی کا تحفظات
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار نے اگلے سال سے ایم ڈی کیٹ کی جگہ بین الاقوامی طرز کا آئی ٹی پر مبنی نظام لانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں خاتون نے سابق شوہر کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کردیا
ڈاکٹر ملک مختار کی آراء
ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا ہے کہ طاقتور مافیا کئی برس سے ایم ڈی کیٹ امتحان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز بھی اربوں روپے کا بزنس کرتی ہیں، اور امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز ایم ڈی کیٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
آن لائن نظام کا نفاذ
sینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے بھی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی جگہ امریکی SAT یا کیمبرج طرز کا آن لائن نظام متعارف کرائیں۔
تحقیقات کا نتیجہ
ڈاکٹر مختار نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کے مطابق اس دفعہ ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔








