ہم دو قدم آگے بڑھ کر آپ سے اختلاف کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو پیغام

مولانا فضل الرحمان کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے سہارے ملک پر حکمرانی کی جا رہی ہے، عمران خان سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، اسکی روش سے اختلاف کیا تھا لیکن آپ تو اس سے دو قدم آگے جارہے ہیں، ہم دو قدم آگے بڑھ کر آپ سے اختلاف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ امریکی حملے کا خطرہ، بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی

الیکشن کمیشن کا تنقید کا نشانہ

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن چکا ہے اور انتخابات کے نتائج تیار کرنے کی بجائے باہر سے آنے والے نتائج پر عمل کیا جا رہا ہے، ایک حلقے کے نتائج بھی الیکشن کمیشن نے خود تیار نہیں کیے اور ایسا کٹھ پتلی کمیشن دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا۔ دو سال قبل ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا گیا تھا، مگر آج اسی جعلی مینڈیٹ کے سہارے ملک پر حکمرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس CCD کے مقابلے میں ہلاک

جے یو آئی کے مقاصد

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اقتدار کی خواہش کے لیے نہیں بلکہ آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے کام کر رہی ہے، موجودہ حکومت عوامی طاقت کے بجائے جوڑ توڑ کے ذریعے وجود میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عمران خان سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، اسکی روش سے اختلاف کیا تھا لیکن آپ تو اس سے دو قدم آگے جارہے ہیں، ہم دو قدم آگے بڑھ کر آپ سے اختلاف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان

عوامی مفادات اور شفافیت

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی عوامی مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کرے گی اور عوام کو درست رہنمائی فراہم کرے گی تاکہ ملک میں شفافیت اور عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں آنا مقصد نہیں بلکہ عوام کے حقوق اور جمہوری نظام کی مضبوطی ان کا اصل مقصد ہے۔

عوام کی حالت اور ملکی صورتحال

انہوں نے کہا کہ کب تک خوبصورت الفاظ اور دلکش جملوں سے عوام کو بہلایا جاتا رہے گا۔ ہمارے لوگ اور سرمایہ ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ ملکی سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے اور پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی بھی اس تاثر کو مضبوط کر رہی ہے کہ طاقتور قوتیں اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کے لیے قوانین بنا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...