سپریم کورٹ؛ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج

سپریم کورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت غیرموثر ہونے پر خارج کر دی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، حقیقت کیا ہے پاک آرمی نے بتا دیا: بہروز سبزواری

ملاقات کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔ لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2205 ہو گئی، 3640 افراد زخمی ہیں: ہلال احمر سوسائٹی

چیف جسٹس کا بیان

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا۔ ذہن میں رکھیں، آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ کیس غیرموثر ہو چکا ہے۔

کیس کی حیثیت

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 24 اگست 2023 کا حکمنامہ تھا جس کے خلاف کیس آیا تھا۔ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیس غیرموثر ہو چکا ہے یا ابھی چلایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...