سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ کی جانب سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی نظر میں کیوں اہم ہیں؟
مقدمات کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِالتوا 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکے سے بدفعلی کا الزام پر ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی
تفصیلی رپورٹ اور نوٹس جاری
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بانی سے فوری ملاقات کرانے کی درخواست مسترد کر دی، ملاقات سے متعلق استدعا پر وفاقی حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، دوسری شادی پر پابندی کا بل منظور، 10 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا
چیف جسٹس کے ریمارکس
دوران سماعت چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ہم بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتے، پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کو عبور کرنا ہوگا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات دیگر عدالتوں میں بھی زیرِ التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب میں گریڈ 18 کے 29 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی
کیس کی حیثیت
چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ بظاہر یہ کیس غیرمؤثر ہو چکا ہے، 24 اگست 2023 کا حکمنامہ تھا جس کے خلاف یہ کیس آیا تھا، بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر مؤثر ہو چکا یا ابھی چلایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
3 رکنی بینچ کا حکم
عدالت نے 9 مئی کیسزمیں بانی کی ضمانت کے خلاف درخواستوں پر 3 رکنی بینچ بنانے کا حکم دے دیا، سائفر کیس اور ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
ہتک عزت کیس میں بھی عدالت کا فیصلہ
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی عدالت نے 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔








