8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی: بیرسٹر گوہر
پنجاب میں سخت اقدامات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کی کال پر پنجاب میں بہت سختی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم، پہلی بار 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
احتجاج کا مقصد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں لوگوں نے احتجاج کیا اور پہیہ جام ہڑتال کی۔ چاہے کاروبار تھوڑی دیر کے لیے ہی بند ہوئے، اس کا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نیب کی ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی، کتنی زمین واگزار کرالی۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی
بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے متعلق لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی مقدمات کی بنیاد پر جیل میں رکھا گیا ہے۔
مذاکرات کا صورتحال
حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ علامہ ناصر عباس اور محمد اچکزئی کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہیں۔








