تحریک انصاف کے رہنما وفاقی حکومت کو کیا “طعنے” دے رہے ہیں ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ اہم تفصیلات سامنے لے آئے

شاہزیب خانزادہ کی وضاحت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کل ایک اور وضاحت دی جس کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنما وفاقی حکومت کو طعنے دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ محسن نقوی اور وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور وہ گنڈاپور کو اسلام آباد آنے سے روکنے میں ناکام ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا حیران کن اضافہ

حکومت کے الزامات

حکومت یہ الزام لگا رہی ہے کہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد تحریک انصاف کے حق میں فیصلے آنا شروع ہوجائیں گے اور الیکشن کالعدم قرار دے کر ملک کو نئے انتخابات کی طرف لے جایا جائے گا، تحریک انصاف کے ایم این ایز کے ووٹوں کے ذریعے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا منفرد اداکار جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہار افسوس

مولانا فضل الرحمان کی حمایت

نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خبر بھی آئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دینے پر راضی ہیں۔ ان سب کے باوجود جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ آئینی عدالت کے نام پر کٹھ پتلی عدالت قائم کی جارہی ہے جو ایگزیکٹو کے تابع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ سیکٹر میں پاک، بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

آئینی عدالت کا مستقبل

آئینی عدالت کا چیف جسٹس فردِ واحد وزیراعظم کی صوابدید پر لگایا جائے گا۔ وکلاء تنظیمیں عدلیہ اور آئین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں۔ معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد میں آمد ہوئی ہے اور سعودی وفد میں توانائی، مائنگ، منرالز اور ایگریکلچر شعبے کے حکام اور کمپنیاں شامل ہیں۔

پاک سعودی تجارتی تعلقات

ڈاکٹر مصدق ملک کہتے ہیں کہ سعودی وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سخت ہدایات ہیں کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...