پاکستان ایسوسی ایشن کی نیاز مسلم لائبریری میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے علمی و ادبی محفل سجائی

علمی و ادبی محفل کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن کی نیاز مسلم لائبریری میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے ایک بار پھر علمی و ادبی محفل سجائی۔ اکیڈمک ائیر 2025-26 کے ریڈنگ سیشن کا یہ پانچواں اور حتمی سیشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے پر حکومت ایران کاشکرگزار ہوں؛ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

کہانی کا نیا انداز

طلباء نے آڈیو ویڈیو افیکٹس کے ساتھ ایک پراسرار کہانی پیش کی، جو مشہور مصنفہ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن لاہور چیپٹر کی سینئیر کوآرڈینیٹر پروگرامز کنول بہزاد کی کہانی "رات، ریل اور کوئل" تھی۔ اس صوتی ادائیگی کے ریڈنگ سیشن میں سینئیر طلباء جہانیہ، شاہ جہاں، عروہ، اور سارہ کے ساتھ ایک چوتھی جماعت کے طالب علم ہاشم نے بھی حصہ لیا۔ تمام طلباء نے انتہائی پراثر انداز میں یہ پراسرار کہانی صوتی اداکاری کے تاثرات کے ساتھ حاضرین کی سماعتوں کی نذر کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین

ڈسکشن پینل

پروگرام کے دوسرے حصے میں جین زی (Gen-Z) کے لئے ایک ڈسکشن پینل کا اہتمام کیا گیا، جس کا موضوع تھا "Is the World Actually Getting Better or Just Louder"۔ اس میں آٹھویں جماعت سے گیارہویں جماعت فیڈرل بورڈ اور او لیول کے طلباء نے حصہ لیا اور اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری

مہمان خصوصی کا خطاب

پروگرام کی مہمان خصوصی ایجوکیشن لسٹ اور فلنتھراپسٹ ثمینہ ناصر تھیں۔ انہوں نے طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈسکشن پینل میں جین زی کی ان خصوصیات پہ روشنی ڈالی جو آج کی دنیا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ اقبال کے پیغام کو کبھی نہ بھولیں اور اپنی اقدار کا ہمیشہ تحفظ کریں، یہی کامیابی کی کنجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارا چنار حملہ کیس: راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ

سوشل میڈیا پر گفتگو

ڈسکشن پینل کی ماڈریٹر اور زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر نبراس سہیل نے آج کی دنیا میں سوشل میڈیا کے کردار اور اس کی قوت کے حوالوں سے مختلف پہلو اجاگر کیے، جس نے طلباء کو اپنا مؤقف بیان کرنے میں سہولت فراہم کی۔ انہوں نے جین زی کو جین ایکس سے کئی حوالوں سے بہتر، باشعور اور باہمت گردانتے ہوئے پاکستانی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی کمانڈر نے مئی 2025 کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی ایئر سپیریئرٹی کی تصدیق کر دی

ماضی کے سیشنز

زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے پلیٹ فارم سے نیاز مسلم لائبریری میں اس سے قبل چار سیشن منعقد کئے جا چکے ہیں۔ جن میں اردو اور انگریزی زبان میں مختلف اصناف کی کہانیاں اور شاعرانہ کلام پیش کیا گیا۔ اس میں تحت اللفظ، سلسلہ وار قرات، ڈرامائی قرات، اور انگریزی نظموں کی ریپسوڈی شامل ہیں۔ مزید برآں، کتابوں پر تبصرے (Book Review) اور Discussion Panel بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے الزامات: گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

اساتذہ کا شکریہ

لائبریری کے انچارج نئیر سروش نے طلباء کو سراہا۔ عماد کا تعلق ٹی وی اور تھیٹر سے ہے، انہوں نے بچوں کی تخلیقی صلاحیات اور اساتذہ کی محنت کی داد دی۔ نبراس سہیل نے خاص طور پر ان اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آن لائن طلباء کی تیاری میں مدد کی۔ زیک بک کلب کی روح رواں اور زیک انٹرنیشنل آن لائن انسٹی ٹیوٹ کی سپروائزر صائمہ ملک اور ٹیچرز مس حمیرا، مس آمنہ، مس بازغہ اور مس شانزے خصوصی داد کی مستحق ہیں۔

انعامات کی تقسیم

پروگرام کے آخر میں طلباء میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ میں کے جی سے لے کر فیڈرل بورڈ کی کلاسز اور او-اے لیول تک تمام کلاسز کی معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ یو اے ای میں مقیم وہ بچے جو سکول میں داخلہ حاصل کرنے سے محروم ہیں، ان کے لئے زیک انٹرنیشنل انتہائی مناسب فیس میں بہترین تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ 2 برس کے قلیل عرصے میں زیک انٹرنیشنل اپنی تعلیم کے حوالے سے اہم مقام بنا چکا ہے۔ سیشن 2026-27 میں اے آئی (AI) کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...