پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے ڈبے والا دودھ 50 روپے لیٹر سستا کرنے کا مطالبہ
پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے ڈبے والے دودھ کی قیمت 50 روپے لیٹر کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے استعفی دینے کا اعلان کر دیا
ریگولیشن کی ضرورت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے حکومت سے ڈبا پیک دودھ والی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
دودھ کی قیمتوں کا جائزہ
پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات روزمرہ کی ضرورت ہے لیکن اس پر کوئی چیک نہیں۔ دودھ والی کمپنیاں ریٹیل مارکیٹ میں فی لیٹر دودھ 360 روپے سے 380 تک بیچ رہی ہیں جبکہ دودھ کی قیمت خرید بمعہ لاجسٹکس چارجز ملا کر بھی 180 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 1 کروڑ 19 لاکھ روپے میں دنیا کا مہنگا ترین کاک ٹیل فروخت، اس کو کیسے تیار کیا گیا؟
بین الاقوامی قیمتوں کا تقابل
پی بی ایف کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلادیش میں ٹیٹرا پیک دودھ کی فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں 250 سے 270 کے درمیان ہے، جبکہ معروف کمپنیوں کی سال 2025 میں آمدنی 60 سے 100 ارب روپے کے درمیان متوقع ہے۔
حکومتی اقدامات کی ضرورت
چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیری مصنوعات میں جی ایس ٹی کی شرح 7 فیصد کرے۔ مہنگائی کم کرنے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں، اور حکومت ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے کی فوری کمی کرائے۔








