روسی کمپنی کا کبوتروں کو نگران ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ
نئی انقلابی تحقیق
ماسکو (ویب ڈیسک) ایک روسی کمپنی نے حال ہی میں کبوتروں کو نگرانی والے ڈرون میں بدلنے کا دعویٰ کیا ہے جسے حیاتیاتی ڈرون یا انگریزی میں bio-drone کہا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ہر ضلع کے لیے کارڈیک لیب پراجیکٹ کا آغاز، علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
Neiry Group کا انوکھا اقدام
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق روسی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی ’Neiry Group‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کبوتروں پر دماغی امپلانٹس نصب کیے ہیں جن کے ذریعے اُن کے پرواز کے راستوں کو دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر خوبصورتی کے ساتھ ایک عذاب بھی ہوتا ہے
جدید ٹیکنالوجی کے فوائد
ان کبوتروں کو چھوٹے کیمروں، جی پی ایس، اور سولر-پاور والے کنٹرول کے ساتھ بھی لیس کیا گیا ہے جس سے وہ روایتی ڈرونز کی طرح لائیو ویڈیو فراہم کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 35 افراد کو کچلنے والا شخص طلاق کے بعد زمین کے تنازع پر ناخوش تھا
کنٹرول کرنے کی جدید صلاحیتیں
پائلٹس یا تربیت کی ضرورت کے بغیر، برقی سگنلز کے ذریعے ان کے دماغ میں یہ بتایا جا سکتا ہے کہ وہ دائیں یا بائیں مڑیں یا خاص راستہ اختیار کریں۔
بائیو ڈرونز کی کارکردگی
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیو ڈرونز عام ڈرونز سے زیادہ طویل پرواز کر سکتے ہیں اور محدود ہوا کے علاقوں میں بھی کام کر سکتے ہیں۔








