وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحتیاب ہونیوالے کم عمر افراد ایک اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے لگے
ملاقات کے اہم نکات
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے۔ صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔
صحت کے شعبے میں اصلاحات
سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پنجاب میں شعبۂ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں۔