میں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، سلمان صفدر
اسلام آباد میں سلمان صفدر کی رپورٹ جمع کرانے کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے کہا ہے کہ مجھے رپورٹ جمع کرانے کیلئے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، میں نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف رواں سال ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات جاری، سب سے زیادہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کس صوبے میں کیے گئے؟ جانیے
میڈیا کے ساتھ گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ میں قابل ستائش سمجھتا ہوں کہ علیمہ خان نے انڈر اسٹینڈ کیا۔ میں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
دنیا نیوز کے مطابق سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ان کا سیل بھی وزٹ کیا۔ پہلی ذمہ داری سپریم کورٹ کے ججز تک معلومات پہنچانا تھا، اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
مزید وضاحتیں
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کو بانی کی صحت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گزشتہ روز کوئی بیان نہیں دیا۔








