سزا ملنی ہے تو سب کو برابر ملنی چاہیے: خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، چینی صدر
فیسٹیول میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں 3 روزہ فیسٹیول کے آخری روز پینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جب 4 کروڑ تھے تب بھی دائروں میں سفر کر رہے تھے، آج 25 کروڑ ہیں تب بھی دائروں میں سفر کر رہے ہیں، یہ دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مرگلہ ایونیو میں نصب کیے گئے 2 ہاتھ اور 2 بالز ہٹانے کا فیصلہ
قوم بننے کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ ہم ہجوم ہیں قوم نہیں ہیں، بدقسمتی سے ہمیں قوم بننے ہی نہیں دیا گیا، بدقسمتی سے ہم قوم بننے لگتے ہیں تو کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی جریدے نے خبردار کردیا
لیڈر شپ کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لیڈر چاہیے، کوئی جاگیردار، ارب پتی یا سلیبرٹی، سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی تو ضمانت ضبط ہو جاتی ہے، ہم جذباتی ہو جاتے ہیں، معذرت کے ساتھ ہم 70 میں بھی جذباتی ہی ہوئے تھے اور آپ نے جاگیردار کو ٹھپا لگا کر لیڈر بنا دیا تھا۔
ہم سب کا مشترکہ سفر
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے، اگر ہمیں دائرے کے سفر سے نکلنا ہے تو سب کو مل کر سوچنا ہوگا۔








