لاہور: نجی کمپنی کے مالک نے ساتھی کے ساتھ مل کر ملازم حاملہ خاتون کا گینگ ریپ کیا

مقدمہ کا پس منظر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر کاہنہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے حکم دیا جن درختوں سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں، انہیں کاٹ دیا جائے، ایک درخت کے بدلے میں 3 لگائے جا رہے ہیں، مصدق ملک

پولیس کی کارروائی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے ٹریس کیا گیا۔ مقدمے کی کارروائی کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی خود کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے

متاثرہ خاتون کی حالت

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سات ماہ کی حاملہ تھی اور نجی کٹرنگ کمپنی کے ساتھ بطور ویٹر منسلک تھی۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں 2 دھماکے

واقعے کی تفصیلات

کٹرنگ کمپنی کے مالک نے بہانے سے خاتون کو ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے ایک گھر بلایا، جہاں اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اکثر محفل کیوں بجھ جاتی ہے۔۔۔؟ (خوبصورت سبق)

قانونی کارروائی

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ایک ملزم نے خاتون کو زیادتی سے منع کرنے پر تھپڑ بھی مارا۔ واقعے پر تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی معلومات

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عباس اور اعظم کو مزید تفتیش کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...