پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا: اقوام متحدہ

آزادی کی درخواست کا مؤقف

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کا باعث بنے گا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے مطابق شفاف انداز میں نہیں کیا جاتا جس کے باعث عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

عدالت سے استدعا

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹربوٹ والا تیزی سے مرغابیوں کی طرف جاتا، ساتھی شور مچاتے ”مارو،جلدی گولی چلاؤ“ میں نے کبھی اتنی تیزی سے بندوق  نہیں چلائی تھی، تھوڑا گھبرایا

اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ پر اثرات

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ سمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے.

حالیہ قیمتوں میں اضافہ

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی تھی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...