سولر نیٹ میٹرنگ پر وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اور حکومتی پالیسی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں 2026 کے پہلے مہمان کی آمد
تحریری فیصلے کے اہم نکات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات انتہائی اہم ہیں۔ عدالت معاملے کا گہرائی سے جائزہ لے گی۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اٹارنی جنرل بھی عدالتی معاونت کے لئے پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson Reveals Biden’s Compliment on His Wife’s Beauty
عدالتی کارروائی
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جو دو صفحات پر مشتمل ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نعمان قیصر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ لانا صارفین کے حقوق پر ڈاکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
قانونی چیلنجز اور مطالبات
نیپرا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہیں۔ حکومت نے یونٹ کے بدلے یونٹ کا وعدہ توڑ دیا ہے، اور نئی پالیسی سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے لئے بوجھ بن گئی ہے۔
درخواست کا مقصد
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرانی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور نئے ریگولیشنز پر عملدرآمد فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔








