کراچی، سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا متاثرین کے اہلِخانہ سے رابطہ،مکمل تعاون کی اپیل
کراچی میں سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ہوتے ہوئے آباد بھی آباد نہیں …
لواحقین سے اظہار تعزیت
ملاقات کے دوران جسٹس آغا فیصل نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب شہدا کے اہل خانہ ہیں اور ہمیں ان شہادتوں پر دلی افسوس ہے۔ کمیشن کی خواہش تھی کہ تحقیقات کا آغاز لواحقین سے کیا جائے تاکہ ان کے موقف اور تحفظات کو براہ راست سنا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار
تحقیقات کا مقصد
انہوں نے واضح کیا کہ ٹریبونل کا مقصد مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات اور جانی نقصانات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ مالی نقصان کی تلافی ممکن ہے مگر جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا
لواحقین کی معاونت کے لئے سوالات
جسٹس آغا فیصل نے بتایا کہ لواحقین کیلئے کچھ سوالات تیار کیے گئے ہیں اور کمیشن ان کی معاونت کا خواہاں ہے۔ اگر اہل خانہ چاہیں تو سوالنامہ موقع پر ہی جمع کرا سکتے ہیں یا بعد ازاں ہائیکورٹ آکر بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پابندی کا سامنا
حقائق تک رسائی
انہوں نے کہا کہ بہت سے لواحقین ابھی موجود نہیں، اس لیے کمیشن چاہتا ہے کہ تمام متاثرہ خاندان اپنے بیانات قلمبند کرائیں تاکہ مکمل حقائق تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ کمیشن عوام، حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھی معلومات طلب کر رہا ہے جبکہ ریسکیو ورکرز تک رسائی کی بھی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔
مستقبل کی سفارشات
جسٹس آغا فیصل کا کہنا تھا کہ تمام معلومات اور بیانات کی بنیاد پر جامع جوابات اور سفارشات تیار کی جائیں گی تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔








