لاہور: رمضان میں سپلائی کیلئے تیار ہونے والی جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں رمضان میں سپلائی کیلئے تیار ہونے والی جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ یہ مشروبات غیر فلٹر شدہ پانی، ممنوعہ کھلے رنگوں اور غیر معیاری فلیورز کی مدد سے تیار کیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ کی کاروباری کمیونٹی مراعات سے فائدہ اٹھائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک کے لیے تیار کی جانے والی ہزاروں لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس کی کھیپ پکڑ لی۔ فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے باگڑیاں میں ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں صحت دشمن عناصر رمضان کی طلب پوری کرنے کے لیے زہریلی اور جعلی بوتلیں تیار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان یمن میں امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

برآمد شدہ سامان کی تفصیلات

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 1,400 لیٹر سے زائد تیار شدہ جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کرلی گئیں جبکہ 1,800 خالی بوتلیں قبضے میں لے لی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی لیبل، 4 بڑے ڈرم، گیس سلنڈر، فلنگ پمپ، کولنگ سسٹم، ڈھکن اور وزن کرنے والا کانٹا ضبط کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے: وزیر دفاع

یونٹ کی صحت کے معیار کی تحقیقات

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ یہ یونٹ انتہائی مضرِ صحت طریقے سے کام کر رہا تھا، اور مشروبات غیر فلٹر شدہ پانی، ممنوعہ کھلے رنگوں اور غیر معیاری فلیورز کی مدد سے تیار کیے جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور تیار شدہ محلول کو بغیر ڈھانپے ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ تاہم جعلسازی کے اس مکروہ دھندے میں ملوث یونٹ مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی اس طرح کے گروہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند برانڈز اور لیبل شدہ مصنوعات ہی استعمال کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...