ترکیہ: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین گرفتار

افغان مہاجرین کی گرفتاری

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ حکام نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین کو صوبہ ادرنہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی کا المناک سانحہ، سندھ حکومت کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

گرفتار شدگان کی صورتحال

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افغان مہاجرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ملک بدری کی کارروائی کے لیے متعلقہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ

آپریشن کا مقصد

ترک سرحدی فورسز کے مطابق یہ گرفتاری ایک ایسے آپریشن کے دوران عمل میں آئی جس کا مقصد زمینی راستوں کے ذریعے یورپی ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو روکنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل طے پاگئی، مالیت جان کر ہوش اڑجائیں

ادرنہ کی اہمیت

ادرنہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کے لیے اہم راہداری سمجھا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں افراد گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اعداد و شمار

ترک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لیا گیا جن میں 42 ہزار سے زیادہ افغان شہری شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...