مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی، پاکستانی فری لانسرز کی 50 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کمائی

پاکستانی فری لانسرز کی کامیابی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما کر ملکی ڈیجیٹل معیشت کے استحکام اور عالمی منڈی میں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی بڑھتی طلب کا واضح ثبوت فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کونسل کسی جج کی برطرفی کی سفارش کرے تو کیا صدر اپنا ذہن اپلائی کرے گا؟ آئینی بنچ کا بیرسٹر صلاح الدین سے استفسار

آمدنی میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا دسمبر کے عرصے میں کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبے میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ آمدن 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔ اس طرح سال بہ سال بنیادوں پر 58 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگجو معتبر نہیں آتا۔۔۔

حکومتی اقدامات

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت فری لانسرز کی سہولت اور قومی معیشت میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ پالیسی اصلاحات، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی معاونت کو ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ تاکہ فری لانسرز کو باقاعدہ معیشت کا حصہ بنایا جا سکے۔ اور وہ قومی برآمدات میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے: وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کے دورے پر خطاب

مالی سہولتیں

حکومت کی جانب سے فری لانسرز کو غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کھولنے اور اپنی آمدن کا 50 فیصد تک ڈالر کی صورت میں برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) میں رجسٹرڈ فری لانسرز پر صرف 0.25 فیصد کی انتہائی کم ٹیکس شرح عائد ہے۔

مقامی اور عالمی حیثیت

دوسری جانب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل وقتی اور جزوقتی فری لانسرز کی تعداد تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ہے۔ جبکہ عالمی فری لانسنگ مارکیٹ پلیسز پر پاکستانی فری لانسرز کا شمار سرفہرست تین یا چار ممالک میں ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...