گیس چوری اور لیکج سے قومی خزانے کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد میں گیس چوری اور لیکج کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیس چوری اور لیکج سے قومی خزانے کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے؟ اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میلاد مصطفی ﷺ: ایمان، تاریخ اور ہماری ذمہ داری

نقصان کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں سوئی گیس کمپنیوں میں گیس چوری اور لیکج سے قومی خزانے کو سالانہ 60 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت ہوا، جس میں رکن کمیٹی گل اصغر خان نے دونوں گیس کمپنیوں (ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی) کی نجکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا سرکار کا کام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد

عوام پر بوجھ

گل اصغر خان نے کہا کہ دونوں گیس کمپنیوں کے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصانات کوئی چھوٹی بات نہیں، یہ بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

نقصانات کے اعداد و شمار

ایم ڈی سوئی ناردرن عامر طفیل نے بتایا کہ سوئی ناردرن کے گیس نقصانات لیکج اور چوری 5.27 فیصد جو اوگرا کے اہداف سے بھی کم ہیں اور موجودہ گیس نقصانات کا اندازہ 30 ارب روپے سالانہ ہے۔

سوئی سدرن کے ایم ڈی امین راجپوت کے مطابق ان کے سوئی سدرن کمپنی کے سالانہ نقصانات بھی 30 ارب روپے ہیں جنہیں 17 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد تک لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر سے قومی باکسر شعیب خان زہری کی ملاقات

گردشی قرض کا مسئلہ

رکن کمیٹی سید نوید قمر نے گیس سیکٹر کے بڑھتے ہوئے گردشی قرض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ رہا ہے، اس طرح تو گیس کمپنیاں تباہ ہو جائیں گی۔ اس پر ڈی جی گیس نے بتایا کہ گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرض 3283 ارب روپے ہے، جس میں 1452 ارب لیٹ پیمنٹ سرچارجز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر قانونی پتنگ بازی پر نوٹس، انتظامیہ کو فوری اور سخت ایکشن کا حکم جاری

لیتھیم کے ذخائر کی نشاندہی

ڈی جی گیس نے مزید کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان اور کوٹلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لیتھیم کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ترقیاتی بجٹ کی تجویز

مزید برآں اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کے اداروں کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...