ولی عہد محمد سلمان کا ویژن 2030ء: سعودی عرب کے ایک نئے عہد کا آغاز ہے، پاکستان جرنلسٹس فورم
سعودی عرب کا 299 واں یوم تاسیس
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان جرنلسٹس فورم نے سعودی عرب کے 299 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ایک ویب اجلاس میں کہا ہے کہ سعودی عرب آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان بن عبدالعزیز کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی کی بلندیوں پر ہے اور عالم اسلام کی رہنمائی کر رہا ہے۔ ویب اجلاس کا موضوع ”یومِ تاسیسِ سعودی عرب اور ویژن 2030: تاریخ، شناخت اور روشن مستقبل“ تھا۔ فورم کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا کہ آج سعودی عرب اپنے اکابرین اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے ہر دنیا میں ترقی کے منازل بخوبی عبور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول
یوم تاسیس کی تاریخ اور اہمیت
اظہار خیال کرنے والوں میں فورم کے صدر معروف حسین، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھو، اسد اکرم، خالد چیمہ شامل تھے۔ انہوں نے یوم تاسیس کی تاریخ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہر سال 22 فروری کو منایا جاتا ہے، جو 1727ء میں درعیہ میں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یادگار ہے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی عظمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ مستقبل کے لیے امید اور عزم کا پیغام بھی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قومی ترقی و استحکام کی بنیاد ہیں: ابراہیم حسن مراد
ویژن 2030 اور سعودی عرب کی ترقی
فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، عامل عثمانی، مریم شاہد، ذکیر بھٹی نے کہا کہ آج جب سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت نئے دور میں قدم بڑھا رہا ہے، یومِ تاسیس کی معنویت مزید گہری ہو گئی ہے۔ انہوں نے یوم تاسیس کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1727ء میں امام محمد بن سعود نے پہلی بار ایک متحد اور مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی۔ اس ریاست نے نہ صرف جزیرہ نما عرب میں امن و استحکام قائم کیا بلکہ اسلامی ثقافت، تعلیم اور تجارت کو فروغ دیا۔ یہ تاریخ سعودی عوام کے لیے فخر، اتحاد اور قومی شناخت کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی: سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
پاکستانی فورم کی سعودی قیادت پر داد
فورم کے اراکین سعودی عرب کی حالیہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد محمد سلمان کا ویژن 2030 سعودی عرب کے ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ ولی عہد کی قیادت میں ویژن کا مقصد ملک کو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اعتبار سے ایک متنوع اور مستقبل بین ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ ویژن 2030 تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہے: اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، تیل پر انحصار کم، تعلیم و عوام کی صحت کی سہولیات اور ثقافت کے ذریعے سعودی عرب کو دنیا کے قریب لانا۔ فورم نے سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا کہ جو سہولیات وہ اپنے عوام کو پہنچا رہی ہے، اسی طرح یہاں موجود بڑی تعداد میں دیگر غیر سعودی جو سعودی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں بھی مساوی سہولیات میسر ہیں۔
زوم اجلاس میں شریک افراد
زوم اجلاس میں شاہد نعیم، معروف حسین، جمیل راٹھور، خالد چیمہ، ذکیر بھٹی، امانت اللہ، اسد اکرم، مریم شاہد، عالیہ خان، جاوید راہو، عامل عثمانی، اور فوزیہ خان نے شرکت کی۔ آخر میں شرکاء نے سعودی عرب کی ترقی اور پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کی مضبوطی کی دعا کی۔








