پنجاب حکومت کی طرف سے طیارہ خریدنے کا معاملہ، رانا ثنا اللہ کا موقف بھی آگیا
رانا ثنا اللہ کا طیارہ خریدنے پر موقف
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے طیارہ خریدنے کے معاملے میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران سوال "یہ جو تنقید ہورہی ہے کہ جہاز خریدا گیا اور جس طرح معاملہ ہینڈل کیا گیا، آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت طیارہ خریدنے کا مشورہ دینے والا دوست تھا؟" پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ "دیکھیں، یہ بڑی زیادتی ہے۔ تمام وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں۔ جہاز صوبہ پنجاب کی ملکیت ہوگا، مریم نواز نے ذاتی اثاثہ نہیں بنایا، پرانا جہاز 25 سال سے زیر استعمال تھا، اب یہ کہنا کہ یہ بہت مہنگا ہے تو ڈالر کی قیمت بھی تو دیکھیں۔ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے جس کا بجٹ تقریباً چار پانچ ہزار ارب کے لگ بھگ اور ترقیاتی بجٹ دو ہزار ارب کے لگ بھگ ہے۔"
پنجاب کے وسائل اور اثاثے
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وسائل کو دیکھیں اور اس کو مدنظر رکھ کر اگر اچھی چیز خریدی گئی تو وہ حکومت کا ایک اثاثہ بنی ہے، جو مریم نواز کا ذاتی نہیں ہے۔
اس سے پہلے والا جہاز 25 سال پرانا ہے، نیا جہاز صوبہ پنجاب کا اثاثہ ہوگا، کیا وہ مریم نواز نے ذاتی طور پر خریدا ہے؟ پنجاب کا بجٹ 4 سے 5 ہزار کے لگ بھگ ہے، پنجاب نے 40 ارب کی تو عیدی دی ہے، اگر ایک اچھی چیز خریدی گئی ہے تو وہ پنجاب کے کام آئے گی، رانا ثنا اللہpic.twitter.com/69ZG2UhIF2
— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) February 21, 2026








