لیاقت بلوچ کی محمود اچکزئی سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال
ملاقاتیں اور سیاسی تبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی
ملاقاتیں اسلام آباد میں
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 18 سال بعد گرم ترین دن، پارہ کتنا رہا؟
بلوچستان کے مسائل
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل طاقت اور گولی سے حل کرنے کا طریقہ ناکام ہوچکا ہے، صوبے کے عوام حکمرانوں کے رویہ اور کرپشن کے باعث ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں: شیخ رشید
چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات
لاہور میں لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
حکومتی پالیسیوں پر تنقید
لیاقت بلوچ نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کے باعث زراعت، صنعت اور تجارت کے شعبے تباہی سے دوچار ہیں۔








