شیر افضل کی گفتگو مایوس کن، علیمہ نے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر علی خان کی تردید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرسٹر گوہرعلی خان نے علیمہ خانم کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
شیر افضل مروت سے مایوسی
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی ٹی وی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل مروت سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی
چئیرمین شپ سے متعلق وضاحت
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کردوں کہ علیمہ خانم نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، علیمہ خانم نے کبھی ایسا تاثر یا پیغام نہیں دیا کہ وہ پارٹی چئرپرسن بننے کی خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور بمباری: یہاں پینے کا پانی سونے سے مہنگا ہے
علیمہ خانم کی عدم مداخلت
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی۔ 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے، 10 اپرہل کو الیکشن کمیشن کو دستاویز دیئے، اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفیکیٹ کے منتظرتھے، اس کی گفتگو کا جواز نہیں بنتا۔
متنازعہ گفتگو سے اجتناب
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازعہ گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔








